وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اسمبلی میں خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے جو کل بروز ( جمعرات ) الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔
اس ریفرنس میں تمام ضروری دستاویزات اور ثبوت شامل کیے گئے ہیں جن میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ بھی شامل ہے۔
اسپیکر ملک احمد خان نے ہنگامہ آرائی کے باعث ان 26 اپوزیشن ارکان پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور کل چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے۔






















