معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ تاریخ اور قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز 11 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان متعارف کرائی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز میں A19 پرو چپ شامل ہوگی جو 3 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
فون کا سائز 6.9 انچ برقرار رکھا گیا ہے، تاہم بیک پر موجود اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے)، آئی فون 17 ایئر 899 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے)، آئی فون 17 پرو 1636 ڈالر (تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے) اور آئی فون 17 پرو میکس 1928 ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 47 ہزار 233 روپے) ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں امریکی مارکیٹ کے لیے ہیں۔
پاکستانی صارفین کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی وجہ سے اس سے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔






















