باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پربم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے،شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کی چار لاشیں خار اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں،چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےدھماکےکی مذمت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے،زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،کہا
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔






















