جاپان کے علاقے کاگوشیما میں تاتسوگو کے ساحل کے قریب یکے بعد دیگرے زلزلے کے 5 جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 5.1 سے 5.6 تک ریکارڈ کی گئی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے علاقے کاگوشیما میں تاتسوگو کے ساحل کے قریب یکے بعد دیگرے 5 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 سے 5.6 تک ریکارڈ کی گئی۔

یو ایس جی سی کے مطابق پانچوں زلزلوں کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی تاہم زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔





















