اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُر امن حل چاہتا ہے۔
عاصم افتخار کا کہناتھا کہ پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے، پاکستان سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے،پاکستان مذاکرات کے فروغ کی حمایت کرتا ہے اورغزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔






















