معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور انہوں نے ان دعوؤں کو "مکمل طور پر قیاس آرائی اور جھوٹ" قرار دیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک بیان میں مہوش نے ایسی بے بنیاد افواہوں کی مذمت کی جن میں کہا گیا تھا کہ ان پر مبینہ پابندی بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے میوزک ویڈیو میں ان کی شرکت کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے خلاف کوئی ایسی کارروائی نہیں کی گئی اور انہوں نے ان دعوؤں کو "جان بوجھ کر کیے گئے غلط مفروضوں" کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے لکھا "میں ذمہ دار میڈیا پلیٹ فارمز سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ ایسی خبروں کی تصدیق کریں، خاص طور پر جب یہ کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔"
مس مارول کی اداکارہ نے عندیہ دیا کہ وہ ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہیں۔






















