میو اسپتال لاہور میں ائیرکنڈشنرزکی بندش کے معاملے کی سماء کی خبر کے بعدانتظامیہ کو ہوش آگیا،میو اسپتال کے تمام اے سی مرمت کےبعد بحال کردیئے گئے۔
سی ای او میواسپتال پروفیسر ہارون حامد کے مطابق سرجیکل ٹاوراور ایمرجنسی کے اے سی مرمت کے بعد کام کررہے ہیں۔ایئرکنڈیشنرز کی ورکنگ میں معمولی خرابی تھی جسے دورکردیا گیا ہے۔پروفیسر ہارون حامد کاکہناتھا میواسپتال میں نئے اے سی بھی لگائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز میواسپتال کی مختلف بلڈنگز میں اے سی بند ہونے سے مریضوں کو مشکل کا سامنا کرناپڑاتھا۔






















