امریکا کی شمال مشرقی ریاست ایڈاہو میں آگ بجھانے کے دوران متعدد فائر فائٹرز پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ Coeur d’Alene شہر میں پیش آیا ہے،کاؤنٹی شیرف کے مطابق ،،حملے کے وقت فائر فائٹرز جنگل میں لگی آگ بجھانے میں مصروف تھے۔
کاؤنٹی شیرف نےپریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ حملہ آورکی لاش جنگل سے مل گئی ہے،اسلحہ بھی پاس ہی موجود تھا،شہریوں کو اب کوئی خطرہ نہیں،شہریوں کا گھروں میں رہنے کا حکم واپس لیا گیا،ممکنہ طور پر جنگل میں آگ بھی حملہ آور نے ہی بھڑکائی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





















