لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خوفناک دھماکا ہوا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں لکی مروت کے علاقے وانڈہ سیمو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کا لگتا ہے، پولیس اور فورسز کی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی، دھماکے میں ہونیوالے جانی نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔





















