حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محرم الحرام میں سیکیورٹی کیلئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کی جائے گی، وزارت داخلہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محرام الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے پاک فوج سول اداروں کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔



















