مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری عمل توپارلیمنٹ اوراسمبلیوں میں ہے،عدالتوں میں قانون کےمطابق فیصلہ ہوتاہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے سماء سے گفتگو میں عدالتی فیصلے اور سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی و قانونی صورتحال میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں معرکہ حق میں کامیابی دی ہے اور اتحادی حکومت کو اب معیشت کو درست کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔
سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ یہ اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی ہے، جو جمہوری استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہوتا ہے،جبکہ عدالتوں کا کام قانون کے مطابق فیصلے دینا اس کی درست تشریح پہلے ہائیکورٹ نے کی اور اب سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایسی جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں، اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں جو جماعت اسمبلی میں موجود ہی نہیں،وہ مخصوص سیٹیں کیسے حاصل کرسکتی ہے؟اگر وہ فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، یہ ان کا حق ہے، لیکن بہتر یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی خود اپنا محاسبہ کرے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اس عدالتی فیصلے کے بعد نمبر گیم واضح ہو چکا ہے اور اب اتحادی حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے،جو قانون سازی اور حکومتی اصلاحات کے لیے نہایت اہم ہے۔






















