وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں انکومخصوص نشستیں ملتی ہیں، مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتاہے قانونی اورآئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔
وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف اعظم نذیرتارڑ نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہائیکورٹ کافیصلہ ریویوہواہے،جسٹس جمال اپنےسابقہ فیصلےپربحال رہےہیں،9ججزکی اکثریت سےفیصلہ جاری ہواہے۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ اسی فارمولےپرصوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طےہوں گی،مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیادپرہوتاہے،جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں انکومخصوص نشستیں ملتی ہیں،آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کے حقدار نہیں ہوسکتے۔
اعظم نذیرتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ قانون سے ہٹ کر انٹر پارٹی الیکشن نہ کرواناپی ٹی آئی کااپنافیصلہ تھا،انہوں نےایسی جماعت کاالیکشن جس کاچیئرمین کہتاتھامیں آزاد الیکشن لڑا ہوں،انہوں نےخودراہ ہموارکی کہ ان کوکچھ بھی نہ ملے۔





















