لاہور کے پوش علاقوں میں ڈیلیوری بوائز کا تعاقب کرکے آن لائن سامان منگوانے والوں سے ڈکیتی کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔
اے ایس پی گلبرگ کا کہنا ہےکہ دو رکنی ڈکیت گینگ نے گلبرگ سرکل میں 13 وارداتیں کیں ،ڈکیت گینگ ڈلیوری بوائز کے تعاقب سے ڈاکو سامان منگوانے والے کو لوٹ لیتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے جلوپارک سے گرفتار کیا،ڈاکوؤں سے اسلحہ ،موبائل فون برآمد کرکے تفتیش جاری ہے۔






















