اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔
اسرائیلی اخبارات کے مطابق اس معاہدے کے تحت غزہ کا کنٹرول حماس سے چھین کر چار عرب ریاستوں کے حوالے کیا جائے گا۔
معاہدے میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے گا اور حماس کی قیادت کو جلاوطن کر دیا جائے گا۔
مزید برآں، غزہ سے نقل مکانی کے خواہشمند افراد کو دیگر ممالک میں آباد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔





















