وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خاتمے میں ٹرمپ کے فیصلہ کن کردار کو سراہا اور پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا، ، شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔






















