اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے عوام کیلئے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج نے اسرائیل کے دفاعی نظام کو توڑا اور کامیابی حاصل کی ، ہماری مسلح افواج نے شہری و فوجی علاقوں کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہناتھا کہ ایران کے خلاف مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ہم اپنے خلاف کسی بھی حملے کا جواب امریکی اڈوں کو بار بار نشانہ بنا کر دیں گے، امریکی صدر نے حملے کے حجم کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، لیکن وہ حقیقت جانتے ہیں، میں عظیم ایرانی عوام کو امریکہ کے خلاف فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ امریکی صدر کی ایران کو غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی دعوت اُس کی حیثیت سے بڑی بات ہے، ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ہمارا وطن طاقتور ہے، ایرانی عوام نے ثابت کر دیا ضرورت پڑنے پر صرف اتحاد کی آواز سنی جائے گی۔





















