پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور اسٹاک مارکیٹ 54 ہزار 261 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دوران ٹریڈنگ تیزی کارجحان دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کامثبت زون میں اختتام ہوا۔
کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے کے بعد 54 ہزار 261 پوائنٹس پربند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ انڈیکس 54 ہزار350 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 54 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا جو کہ ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ تھا۔