سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ لاء کالجز کا معیار بہتر کرنے کیلئے ضروری اقدامات بھی کیے جائیں۔
بدھ کے روز سپریم کورٹ میں لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت عظمیٰ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کیلئے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایم لاء کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، ایس ایم لاء کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔
بعدازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔






















