کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اثر مارکیٹ پر برقرار ہے اور ڈالر دوسرے روز بھی سستا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/sNhglNk5iz#sbpexchangerate pic.twitter.com/leUTmyRWEn
— SBP (@StateBank_Pak) June 25, 2025
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 75 پیسے پر آگیا ہے۔
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ڈالر 2 روپے تک مہنگا ہوگیا تھا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ امپورٹرز نے جنگ سے گھبرا کر درآمدی سودے قبل از وقت کرنے کیلئے ڈالر کی طلب بڑھا دی تھی ۔





















