بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی بلڈنگ کی چھتوں سےپانی ٹپکنے لگا,ایڈمنسٹریشن بلاک کو پانی سے بھرگیا۔
اسلام آباد میں رات سے جاری بارش نے اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن بلاک کو پانی سے بھردیا،بارش کا پانی آجانے کے باعث ایڈمنسٹریشن بلاک کی لفٹ بند کردی گئی،گراؤنڈ فلور کی راہداریوں ، مسجد اور لائبریری میں بھی بارش کا پانی بھر گیا۔
گراؤنڈفلورپر پانی بھرجانے سے افسران ،ملازمین اور سائلین کومشکلات کا سامنا ہے،عملے نےنکاسی آب کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔





















