ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اعلان کیاہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام نہیں رکے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ جوہری پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے دوبارہ شروع کریں گے ، ہم یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں، ایران اپنا جوہری پروگرام بحال کر رہاہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے اتوار کی علی الصبح ایران کی نیوکلیئر سائٹ پر بمباری کی گئی جس کے بعد ایران نے قطر میں امریکی ایئر بیس پر میزائل داغے تاہم آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کا اعلان کیا ۔
امریکی صدر کے اعلان کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روز سے جاری جنگ کا اختتام ہوا۔






















