چین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین حقیقی جنگ بند ی کے قیام کی حمایت کرتاہے ۔
چینی وزارت خزارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ، بیان میں کہا گیاہے کہ چین قومی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ میں ایران کی حمایت کرتا ہے ، چین مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب رائٹرز کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ترکیہ کے ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بتایا کہ چین ایران، اسرائیل اور دیگر متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہے اور حقیقی جنگ بندی کے نفاذ کا منتظر ہے ۔
چینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ تمام فریقین کو برابری کی بنیاد پر دوبارہ مکالمے کا آغاز کرنا چاہیے اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کی راہ پر واپس آنا چاہیے۔





















