اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے تہران میں اسرائیل کے تازہ فوجی آپریشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تہران کے قریب نئے حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق ’اسرائیلی فوج نے ایران کے پہلے میزائل حملوں جنہیں اسرائیل نے جنگ بندی کی "خلاف ورزی" قرار دیا کے جواب میں "تہران کے قریب ایک ریڈار تنصیب کو تباہ کر دیا ہے"۔
تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گفتگو کے بعد نیتن یاہو نے "مزید حملوں سے گریز" کرنے کا فیصلہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ "صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل نے جنگ کے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیں جبکہ انہوں نے جنگ بندی کی استحکام پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔"
دوسری جانب ایرانی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں 2 دھماکے سنے گئے۔
میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شمالی شہر بابلسر پر بھی حملہ کیا۔





















