پاکستان ہاکی ٹیم نے پی ایس بی کی جانب سے یومیہ 400 روپے اجرت دینے پراحتجاج کیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے یومیہ 400 روپے اجرت پرپی ایس بی کی دعوت ٹھکرانے کے بعد قبول کرلی،پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی کے چندکھلاڑیوں کو کل ظہرانے پرمدعوکیا،ظہرانے پر بلانے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کو پاکٹ منی بھی بھجوائی،کپتان عماد بٹ و دیگر ہاکی کھلاڑیوں کو 400 روپےیومیہ پی ایس بی کی جانب سےبھیجی گئی،پی ایس بی نے ہرکھلاڑی کو 5600 روپےکا چیک بھیجا۔
کپتان عماد شکیل بٹ نے پی ایس بی کے 5600 روپے دینے پرظہرانے کی دعوت شکریہ کے ساتھ مسترد کر دی،ردعمل دیتے ہوئے کہااتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں۔
تاہم کوچ پاکستان ہاکی ٹیم طاہر زمان کے کہنے پر عماد بٹ نے اسلام آباد جانے کی حامی بھر لی،ظہرانے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے،کھلاڑیوں میں سفیان خان، رانا وحید ،عبداللہ منیب الرحمان اور حنان شاہد بھی شامل ہیں،ظہرانے کے لیےدیگرکھیلوں کےکھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے،اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بھی شامل ہیں۔






















