سعودی ولی عہد نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،جس میں انہوں نے قطر پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک رابطے میں کہا قطر کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، ایران نے بلاجواز قطر پر جارحیت کی
واضح رہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر 6 میزائل داغ دیے,جس کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے سنے گئے۔





















