امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں واقع امریکی العدید ایئربیس پر حملے سے قبل قطر کو آگاہ کر دیا تھا تاکہ جانی نقصانات کا خطرہ کم کیا جا سکے۔
اخبار کے مطابق ایران کی جانب سے یہ پیشگی اطلاع دی گئی تھی، تاہم اس دعوے پر فوری طور پر ایرانی حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب ایک امریکی ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو قطر میں العدید ایئربیس پر ایرانی حملے کی پیشگی اطلاعات تھیں۔





















