ایرانی ملٹری سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے اپنے میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مسٹر ٹرمپ آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ہم اسے ختم کرنے والے ہوں گے ۔
ایرانی ملٹری سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا امریکا کے خلاف سنگین نتائج رکھنے والے طاقتور آپریشنز متوقع ہیں،امریکی مداخلت سے ایرانی افواج کے لیے اہداف کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے۔
دوسری جانب سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نےکہا ہےکہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا،جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔
مزیدکہا ایران پرامریکا کے تمام الزامات بےبنیاد ہیں،امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا۔





















