چین نے ایران پر امریکہ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدی ہے ۔
چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ امریکہ کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور انہوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
چین نے فریقین، خاص طور پر اسرائیل، پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کریں، شہریوں کی سلامتی یقینی بنائیں اور بات چیت و مذاکرات کا آغاز کریں۔





















