پاکستانی سفارتخانہ نے پریس ریلیز کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ کے لئے پاکستانی امدادی سامان سے بھرا دوسرا طیارہ مصر پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق امدادی سامان سے بھرے طیارے نے غزہ کے قریب العریش ائر بیس پر لینڈ کیا۔ سامان سے بھرے طیارے میں انسانی ضرورت کی اشیا اور ادویات شامل ہیں۔ سامان ہمارے عملے اور سینیٹرمشتاق احمد خان نے وصول کیا۔غزہ پہنچانے کے لئے سامان مصر میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کیا گیا۔
پاکستانی سفارتخانہ حکام کے مطابق طیارے میں 89.6 ٹن سامان تھا اس سے پہلے ایک طیارے میں 81 ٹن سامان آیا تھا۔ سینیٹرمشتاق احمد خان غزہ کے لوگوں سے اظہاریکجہتی کے لئے مصر میں موجود ہیں۔ پاکستان اخلاقی، سیاسی اور سفارتی طور پر فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کے باعث مسلمان فلسطینی ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ نہ بچے بڑے بزرگ اور خواتین اسرائیلی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہیں اسرائیلی دہشت گردی اور بم حملے معصوم لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں اور اسپتالوں سکولوں پر بھی بم دھماکے سے باز نہیں آ رہے۔ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے ریاست پاکستان کی جانب سے امداد سامان ہنچایا گیا ہے۔