او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی اور قازق وزرائے خارجہ سے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں باہمی تعلقات و تعاون میں کثیر الجہتی وسعت لانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں پاک، سعودی تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی اور تمام شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کےراستے تلاش کرنے پر بات ہوئی۔
قازقستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں اسحاق ڈار اور مراد نورٹلو نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔






















