نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آزادانہ،شفاف انتخابات کیلئےحکومت ہرقسم کا تعاون اورتمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائےگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے نگران وزیرِاعظم انورالحق کاکڑسےملاقات کی ،اوران کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے نگران وزیرِاعظم انورالحق کاکڑنے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی گئی ہے ،پولنگ اسٹیشنز،پولنگ اسٹاف کی فہرستیں تیاراورالیکشن مٹیریل پرنٹنگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہونگے، صدر اور الیکشن کمیشن میں اتفاق
اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ انتخابی فہرستوں پر اپڈیشن کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،اورجلد ہی تمام اضلاع میں انتخابی فہرستیں پہنچا دی جائیں گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد اور انتخابی شیڈول کے جاری کرنے کا پابند ہے،انشا اللہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم
اس موقع پر وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آزادانہ،شفاف انتخابات کیلئےحکومت ہرقسم کاتعاون اورتمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائےگی۔
ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنرنےانتخابات تیاریوں کےجائزہ کیلئےوزیراعظم کوالیکشن کمیشن کےدورےکی دعوت بھی دی۔