پاکستان اورروس نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق روس کے دورے پر گئے پاکستانی وفد کی سینٹ پیٹرزبرگ میں گیزپروم حکام سےملاقات ہوئی جس میں توانائی شعبےمیں مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری پر غور کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور روس میں اقتصادی تعاون کےنئےمواقع پرغورکیاگیا اور طے پایا کہ اوجی ڈی سی ایل اورگیزپروم ممکنہ منصوبوں کی مل کر نشاندہی کریں گے ۔






















