ایران نے اسرائیلی حملوں کے بند ہونے تک کسی بھی فریق سے بات چیت سے انکار کردیا۔
اسرائیلی کی جارحیت کے بعد ایران کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، دونوں جانب سے مسلسل ایک دوسرے پر میزائل حملے جاری ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکراتی عمل پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل حملے بند نہیں کرتا ہم کسی فریق سے بات چیت نہیں کریں گے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف ہماری بھرپور مزاحمت کے بعد میرا خیال ہے دوسرے ممالک جارحیت سے دور رہیں گے۔





















