ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو آبنائے ہرمز کو بند کردیا جائے گا۔
آبنائے ہرمزایسا سمندری راستہ ہے جو ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا سمیت دُنیا بھرکیلئے تیل کے حوالے سے لائف لائن ہے ۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے اِسی راستے تیل دیگر ملکوں کو پہنچایا جاتا ہے ۔
خلیج فارس اور خلیج عمان کے بیچ واقع آبنائے ہرمز ایک مقام پر صرف 33 کلو میٹرہے ۔ اگرایران آبنائے ہرمزکوبند کردے تو عالمی تیل کی 20 فیصد رسد متاثر ہوگی۔






















