کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران اور اسرائیل جنگ اور امپورٹ بڑھنے سے ڈالر کی طلب اور قدر میں اضافہ ہوا ہے اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today
— SBP (@StateBank_Pak) June 19, 2025
https://t.co/Jno8Sofo9h
#sbpexchangerate pic.twitter.com/QoqnkWKzrb
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے بڑھ کر 285 روپے 69 پیسے کا ہوگیا۔






















