جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک جبکہ تمام ہائیکورٹس کے آئینی بینچز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کیلئے نامزد ججز میں تبدیلی کردی، جسٹس آغا فیصل کی جگہ جسٹس عدنان اقبال اور جسٹس ثنا اکرم کی جگہ جسٹس جعفر سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں شامل ہوگئے۔





















