نادرا نے کراچی کے شہریوں کے لیے بائیکر سروس کی تعداد تین سے بڑھا کر آٹھ کر دی ہے۔
ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان نے بتایا کہ اب تمام اضلاع کے رہائشی گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
عامر علی خان کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے فروغ کے لیے کراچی میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا ، اس کے علاوہ یونیورسٹیوں، اسکولوں، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات پر پاک آئی ڈی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تکنیکی مسائل کو حل کر کے پاک آئی ڈی کے سافٹ ویئر کو مزید بہتر کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو سہولیات تک رسائی میں آسانی ہوگی۔



















