اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایران کے داخلی سکیورٹی ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ تہران کے اطراف میں فوجی اہداف پر حملے کر رہی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہوئے ہیں تاہم ایران کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔





















