اسرائیل نے ایران کے داخلی سلامتی کے ہیڈ کواٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیاہے ۔
اسرائیلی وزیر دفاع ایسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ایرانی حکومت کے داخلی سلامتی کے ہیڈ کواٹرز کو تباہ کر دیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ خامنہ حکومت کی علامتوں کو نشانہ بناتے رہیں گے ۔
اس سے قبل اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ تہران کے گرد و نواح میں فوجی اہداف پر فضائی حملے کر رہی ہے۔یہ پیش رفت ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔





















