دفاعی تجزیہ کار اور ایئر مارشل ریٹائرڈ سعید محمد خان نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران سے متعلق جو ہدف سیٹ کیے تھے اس میں سے وہ صرف 35فیصد حاصل کرسکا ہے۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
تفصیلات کے مطابق سعید محمد خان کا کہناتھا کہ ایک اندازے کے مطابق ایران کے پاس 3 ہزار سے زائد بیلسٹک میزائل موجود ہیں، ایران اسرائیل کیساتھ جنگ کو 2 سے 3 ہفتوں تک چلا سکتا ہے، ایران پر حملوں میں امریکہ کردار ادا کر رہا ہے، اگر اسرائیل نے ایران کو شکست دے دی تو اگلا ٹارگٹ پاکستان ہوگا۔
سابق صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا کہناتھا کہ ایران اسرائیل جنگ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جنگ بڑھنے کا امکان ہے، جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے، امریکہ اور اسرائیل کے اہداف ہیں کہ ایرانی حکومت گرانا اور جوہری پروگرام کو ختم کرنا ہے، نیتن یاہو کی پوری کوشش ہے کہ امریکہ ایران کیساتھ جنگ میں شریک ہو جائے، ریپبلکنز کی پوری کوشش ہے کہ ٹرمپ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دے، امریکا، ایران اسرائیل جنگ میں فریق بن چکا ہے، اگر ایران اسرائیل جنگ بڑھی تو تمام خلیجی ریاستیں بھی اس میں شامل ہو جائیں گی۔






















