ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائےخواتین کراچی کا دورہ کا دور کیا اور کہا آپریشن بنیان مرصوص" میں پاکستانی عوام خصوصاً طلبہ و طالبات نےکلیدی کردارادا کیا، طالبات نے کہا پاک فوج عوام سے ہے اور عوام پاک فوج سے۔
کراچی کی جناح وومن یونیورسٹی پہنچنے پر انتظامیہ اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا ۔۔۔ طالبات سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور فتنہ الہندوستان کےمٹھی بھر دہشتگرد ۔۔۔ بلوچستان کے ساتھ قومی رشتوں کو بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا ۔
یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین کیا ۔






















