اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبے لرستان اور اصفہان پر میزائل حملے میں 24 شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے مغربی صوبے لرستان پر میزائل داغ دئیے،جس کے نتیجے میں 21 شہری شہید ہوئے،اس سے قبل صوبہ اصفہان کے شہر کاشان پرمیزائل حملہ کیا گیا ہے،جس کے نتیجے میں3 شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں،سرکاری ٹی وی کی لائیو نشریات کےدوران اسرائیل کے میزائل حملے میں تین ملازمین شہید ہوئے۔
ایران نے بھی اسرائیل پر تازہ حملہ کیا ہے،ایران کی جانب سے اسرائیل پر 20 میزائل داغے گئے ہیں،تازہ حملے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل کی جانب سےایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کو شہید کرنے کادعویٰ سامنے آیا ہے،فوجی کمانڈر علی شادمانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے،انہیں تہران میں شہیدکیاگیا،کمانڈر شادمانی ایران کےسینئرفوجی کمانڈراورایرانی سپریم لیڈر کے قریب ترین ساتھی تھے،علی شادمانی کو کمانڈر غلام علی راشد کی چند روز پہلے ہونیوالی شہادت کے بعد تعینات کیا گیا تھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سےمتعلق اپنے نئے بیان میں کہا وٹکوف یا جے ڈی وینس کو ایران بات چیت کے لیے بھیج سکتے ہیں,وفد کو اس وقت بھیجیں گے جب ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔
صدر ٹرمپ نے پیشگوئی کی اسرائیل ایران پرحملوں کی رفتار کم نہیں کر رہا ہے، ایران کے ساتھ جوہری مسئلے کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں






















