ایرانی پارلیمنٹ میں ارکان نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کے لیے 'تشکر تشکر' کے نعرے لگائے ہیں۔
پیر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کی حمایت کی تعریف کی جس پر ارکان نے پرجوش انداز میں 'پاکستان تشکر تشکر' کے نعرے لگا کر شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کے شہریوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم سے دشمن کے خلاف اتحاد کی اپیل کی۔
اجلاس میں ارکان نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈرز، اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔





















