امریکی بحری طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس نیمٹز مشرق وسطیٰ روانہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بحری بیڑہ جنوبی بحیرہ چین سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یو ایس ایس نیمٹز اس سے پہلے جنوبی بحیرہ چین میں تعینات تھا۔
رپورٹ کے مطابق 20 جون کو بحری بیڑے کے اعزاز میں ویتنام میں استقبالیہ تھا مگر طیارہ بردار جہاز کا رخ ایمرجنسی آپریشنل ذمہ داریوں کے باعث موڑا گیا۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے اور گذشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔ ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل نے اتوار کو ایران پر حملوں میں میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا اور آئی جی آر سی کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو شہید کر دیا جس کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔





















