ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عوام کےنام پیغام میں کہا ایٹمی ہتھیاروں کا حصول ہمارا مقصد نہیں ہے،پرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا پارلیمنٹ سے خطاب کہا اپنے عوام سے کہتا ہوں صیہونی ریاست نے جنگ مسلط کردی ہے،بحران کے دوران صبر سے کام لیں،ہم کسی پرغلبہ نہیں چاہتے،جارحیت کرنےوالوں میں سے نہیں ہیں۔
صدر پزشکیان نےکہا کہ اسرائیل ایک ایک کرکے مسلمان ملکوں کو نشانہ بنارہا ہے،اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی غندہ گردی ہے،اسرائیل طاقت کے زور سے ہمیں مٹا نہیں سکتا،ایک شہید ہوگا تو اس کی جگہ لینے کیلے سو کھڑے ہونگے۔
دوسری جانب اسرائیل میں شہریوں کو سارا دن شیلٹرز میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے،امریکی سفیر برائےاسرائیل کا کہنا ہےکہ آج ہم شیلٹر میں پناہ لےرہے ہیں،اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بھی بند رہے گا۔





















