عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق السودانی نے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں جو صیہونی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔
عراقی وزیر کا کہنا تھا کہ عراق ایران کی سلامتی اور استحکام کے لیے پرعزم ہے کیونکہ یہ خطے کے امن و استحکام سے جڑا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عراق جنگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوشاں ہے۔
اس دوران ایرانی صدر پزشکیان نے عراق کے واضح اور دوٹوک مؤقف کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صیہونی ہستی کے رویے اور خطے کے ممالک پر اس کے بار بار حملوں کی مذمت کرنے پر عراق کے شکر گزار ہیں۔





















