اسرائیلی وزیراعظم ایران پر حملے کے بعد پہلی بار پناہ گاہ سے باہر آگئے، بتیام کے علاقے میں ایرانی حملے سے تباہ ہونے والے علاقے کا دورہ کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران پر حملے اور ایران کے جوابی وار کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پہلی بار پناہ گاہ سے باہر آگئے۔
میڈیا کے مطابق ایران پر جارحانہ حملوں کے آغاز کے بعد پہلی بار اسرائیلی وزیراعظم منظر عام پر آئے، نیتن یاہو نے بتیام میں ایرانی حملے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صرف نامعلوم مقام سے ویڈیو بیان جاری کررہے تھے۔





















