ایران نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے مزید 2 ایجنٹ گرفتار کرلیے، دونوں ایجنٹ بم بنانے میں مصروف تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے مزید 2 ایجنٹ گرفتار کرلیے، ترجمان پولیس کے مطابق اسرائیلی جاسوسوں کو البرز صوبہ سے گرفتار کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جاسوس بم بنانے میں مصروف تھے۔
اس سے قبل بھی ایرانی فورسز اسرائیل کی مدد کرنے کے الزا میں 5 افراد کو گرفتار کرچکی ہے، جنہوں نے اسرائیلی کمانڈوز اور ڈرونز کو ایران کےا ندر پہنچانے میں مدد کی تھی۔
ایرانی فورسز نے اسرائیلی ڈرونز پہنچانے والے کنٹینرز کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیلی شہروں پر میزائل حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ گئے، باتیام تل ابیب، حیفہ، تمرہ، اور ایلات پر میزائل داغے گئے، 13 صہیونی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، کئی لاپتہ ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے طویل جنگ لڑنے کا اعلان کردیا، کہا خوفناک حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، اپنے شہداء کا بدلہ لے کر رہیں گے۔
امریکا نے یوکرین سے اپنا دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا، برطانیہ نے بھی بحری جہاز خطے میں بھیجا جسے ایرانی نیوی نے خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا۔






















