ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔
ایرانی عوام کے نام فارسی میں جاری پیغام میں ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ عوام ایرانی شہری ایٹمی تنصیبات اور ہتھیاروں کے ذخائر کے قریب نہ جائیں۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے جاری ہے، اصفہان میں ایرانی وزارت دفاع کی عمارت پر حملہ ہوا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیل نے شیراز میں الیکٹرانک انڈسٹریز کی عمارت پر بمباری کی، الیکٹرانک انڈسٹریز میں ایرانی فوج کیلئے ڈرونز تیار ہوتے ہیں۔
قبل ازیں اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات کے ایرانی میزائل حملے میں حیفا آئل ریفائنری تباہ ہوگئی، حیفا آئل ریفائنری اور سپلائی پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔





















