اسرائیل میں امریکی سفیر نےسوشل میڈیا پر اپنےبیان میں کہا یہ رات اسرائیل کے لیے بہت سخت تھی، مجھے رات 5 بار پناہ گاہ میں پناہ لینی پڑی۔
اسرائیل کےخلاف ایران کےجوابی حملےجاری ہیں،ایران نے اسرائیل پر نئےمیزائل حملےشروع کردیے،ایرانی میزائل وسطی اسرائیلی میں گرنے کی اطلاعات ہیں،اسرائیلی طیارے بھی ایرانی اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔
تل ابیب کے قریب ایرانی میزائل گرنے سے ایک اسرائیلی ہلاک، 20 زخمی ہوئے،کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں





















